ایف سی نے بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں دہشت گردوں کے دو ٹھکانے تباہ کردیئے
آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی نے بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی میں دہشت گردوں کے دو ٹھکانے تباہ کردیئے ہیں، کارروائی کے دوران بتیس کلو گرام دھماکا خیز مواد،،سات راکٹ گرینڈ،،ڈیٹو نیٹرز،،بارودی سرنگیں اور مواصلاتی نظام بھی پکڑا گیا،،قلعہ عبداللہ میں بھی سرچ آپریشن کے دوران گاڑی سے دو ہزار کلو دھماکا خیز مواد برآمد کرلیا گیا ہے،، ایف سی نے کارروائی میں دو مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا