بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ٹیلی فون، کامیابی پر مبارکباد دی
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو ٹیلی فون کیا۔ انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا پاکستان کیساتھ تعلقات میں نئے دور کے آغاز پر تیار ہیں۔ معاملات آگے بڑھانے کیلئے دونوں ممالک کو مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔ مبارکباد اور نیک تمناؤں کے اظہار پر چیئرمین تحریک انصاف نے بھارتی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بات چیت کے ذریعے تنازعات کے حل کی تدبیر کی جانی چاہیے۔ جنگیں اور خونریزی سے تناعات کے حل کے بجائے المیے جنم لیتے ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا دونوں ممالک کے عوام کو غربت کے بے رحم شکنجے سے نکالنے کیلئے حکومتوں کو مشترکہ تدابیر کرنا ہوں گی۔