یمن کے حوثی باغی اب بھی ایسے بیلسٹک میزائل اور ڈرون حاصل کررہے ہیں:اقوام متحدہ کے ماہرین
اقوام متحدہ کے ماہرین کے پینل نے کہاہے کہ یمن کے حوثی باغی اب بھی ایسے بیلسٹک میزائل اور ڈرون حاصل کررہے ہیں جن کی ساخت ایران میں تیار کئے گئے ہتھیاروں سے ملتی ہے۔پینل نے سلامتی کونسل کو دی گئی ایک خفیہ رپورٹ میں کہاہے کہ اسے اس بات پر یقین ہے کہ 2015ء میں ہتھیاروں کی تجارت پر پابندی کے بعدایران سے یمن کومختصرفاصلے تک مار کرنیوالے بیلسٹک میزائل او ردوسرے ہتھیارمنتقل کئے گئے۔ایران نے بار باراس بات کی تردید کی ہے کہ وہ یمن میں حوثی باغیوں کوہتھیار فراہم کررہاہے تاہم امریکہ اور سعودی عرب نے ایران پرالزام لگایا ہے کہ وہ باغیوں کو فوجی امداد فراہم کررہا ہے۔