سوائے پیسے کے کسی کے پاس پلان ہے نہ ہی ویژن:جاوید میانداد
معروف سابق کرکٹر جاوید میانداد موجودہ سیاسی جوڑ توڑ پر آبدیدہ ہوگئے، ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ ان لوگوں سے مخاطب نہیں جنہوں نے ووٹ دیا، بولیاں لگانے والے امیدوار کیسے پیسے لے کر پاکستان کو سنبھالیں گے، آج ہر الیکٹ ہونے والا یہ سوچ رہا ہے کہ مجھے کیا ملے گا میں کیا دوں گا۔ سوائے پیسے کے کسی کے پاس پلان ہے نہ ہی ویژن،جاوید میانداد ویڈیو پیغام میں آبدیدہ ہو گئے، کہا کہ یہاں لوگوں کے بچوں کے پاس کھانے کو نہیں اور یہ لوگ پیسے کے زور پر اراکین اسمبلی کو خرید رہے ہیں۔سب کو شرم آنی چاہیے۔جاوید میانداد عمران خان کے بہترین دوست تصور کئے جاتے ہیں، وہ کراچی جلسوں میں بھی کپتان کے ساتھ ساتھ ہی رہے ہیں۔ موجودہ صورتحال میں ان کا بیان خاصی اہمیت رکھتا ہے۔