سعودی عرب: بدھ سے بغیر سر ٹیفکیٹ کے 6 اشیاءکی درآمد پر پابندی عائد کردی۔
سعودی سٹینڈرڈ آرگنائریشن نے واضح کیا ہے کہ بدھ سے 6 اشیاءخصوصی قانونی کارروائی کے بغیر مملکت لانے پر پابندی ہوگی۔سعودی اخبار کے مطابق آرگنائزیشن نے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر توجہ دلائی کہ موبائل فون کی بیٹریاں، ٹی وی سیٹس، لیپ ٹاپ، واٹر پمپ ، ڈش واشر اور الیکٹرونک گھڑیاں درآمد کرنے کیلئے باقاعدہ سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ضروری ہوںگے۔ اس سلسلے میں محکمہ کسٹم اور اسٹینڈرڈ آرگنائزیشن نے ایک دوسرے سے تعاون کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ پابندی سعودی عرب میں صارفین کو مذکورہ مصنوعات کے ممکنہ خطرات سے بچانے اور معیاری مصنوعات ہی کی درآمد کو یقینی بنانے کیلئے لگائی گئی ہے۔