عمران خان کو دیا جانے والا پروٹوکول واپس لینے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی پٹیشن دائر
درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمشن آف پاکستان اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیاہے،درخواست میں کہا گیا ہے کہ عمران خان وزیراعظم بننے سے پہلے ہی سرکاری امراعات اور پروٹوکول کا استعمال کر رہے ہیں،عمران خان عوام کے ٹیکس کے پیسے سے پروٹوکول لے رہے ہیں۔ وزیراعظم بننے سے پہلے وی آئی پی پروٹوکول استعمال کرنا غیر قانونی اقدام ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت وفاقی حکومت کو عمران خان سے وی آئی پی پروٹوکول واپس لینے کے احکامات جاری کرے۔