نتائج میں تاخیر پر صوبائی الیکشن کمشنرز ، آر اوز اور پریذائیڈنگ آفیسرز سے وضاحت طلب کی ہے۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سیکریٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نےکہا کہ الیکشن کے تمام مراحل تک عوام تک فوری رسائی کو یقینی بنانے کےلیے متعدد اقدامات کیے۔ پہلا الیکشن ہے جس میں خواتین کی بطور ووٹر اور امیدوار شرکت کو سب نےسراہا۔ انکا کہنا تھا کہ اے پی سی میں چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبے کی سختی سے مذمت کرتے ہیں، اگر کسی امیدوار کو شکایت ہے تو قانون کی مطابق اس کا ازالہ کیا جائیگا۔ کامیاب اور ہارنے والے امیدوار عوامی رائے کا احترام کرتے ہوئے انتخابی رائے کو تسلیم کریں گے۔ سیکریٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ الیکشن کی شفافیت اور غیر جانبداری اس سے ظاہر ہے کہ ووٹرز کی کثیر تعداد نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ۔ نتائج میں تاخیر پر صوبائی الیکشن کمشنرز ، آر اوز اور پریذائیڈنگ آفیسرز سے وضاحت طلب کی ہے۔ بابر یعقوب نے مزید کہا کہ عام انتخابات شفاف اور غیر جانبدارانہ ہوئے، فافن اور یورپی مبصرین نے الیکشن کو آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ الیکشن قرار دیا۔