ایم کیوایم نے لاپتہ کارکنوں کی بازیابی،ٹارگٹڈ آپریشن بند کرنے اورکراچی کے بارہ حلقوں کودوبارہ کھولنے سمیت دیگراہم معاملات کوحل کرنے کا مطالبہ کردیا

ایم کیوایم اورتحریک انصاف کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی وقت نیوزمنظرعام پرلے آیا۔ایم کیوایم نے تحریک انصاف کے وفد سے ملاقات لاپتہ کارکنان کی بازیابی،ٹارگٹڈ آپریشن بند کرنے،سندھ کے شہری علاقوں میں رائج کوٹہ سسٹم کوفی الفورختم کرنے کا مطالبہ کردیا،ایم کیوایم نے مطالبہ کیا کہ حیدرآباد میں جامعہ بنائی جائے،کراچی کے بارہ حلقوں کودوبارہ کھولا جائے، وفاق کی جانب سے روکے گئے مئیرکے فنڈزجاری کیے جائیں،متحدہ نے مطالبہ کیا کہ ایم کیوایم کونئے دفاترکھولنے کی اجازت دی جائے،،پی ٹی آئی کے وفد نے ایم کیو ایم کے مطالبات سننے کے بعد جواب میں کہا کہ شہرمیں ابھی بھی اسٹریٹ کرائم جاری ہیں اس پرقابوپانا ہے جبکہ ٹارگٹڈ آپریشن متعلقہ اداروں سے باہمی مشاورت کے بعد ہی ختم کیا جائے گا،کوٹہ سسٹم سمیت تمام مسائل کے حل کے لئے کام کریں گے،پہلی ترجیح کراچی میں ترقیاتی کام اور فنڈزکی بحالی ہے،وفاقی حکومت ہرضلع میں جامعہ بنانے کیلئے سپورٹ کرے گی،تحریک انصاف نے جواب دیا کہ جوبھی حلقہ کھلوانا چاہیں تحریک انصاف تعاون کرے گی،،اگرالیکشن کمیشن نہیں کرے گا توحکومتی سطح پرخط لکھ کرشکایات دورکریں گے