متحدہ مجلس عمل نے تحریک انصاف کی حکومت سازی کا عمل فوری رکوانے کامطالبہ کردیا
متحدہ مجلس عمل کا اجلاس اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت ہوا،،جس میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی،،اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں مولانا فضل الرحمان کاکہناتھا،،کہ دھاندلی کے نتیجے میں صرف پی ٹی آئی ایک بڑی جماعت بن کر سامنے آئی ہے،،تحریک انصاف کس بنیاد پر کابینہ بنا رہی ہے،،الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کو قانون کی غلط تشریح سے روکے اور شفاف انتخابات کا راگ الاپنا بھی بند کرے،مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا،،کہ متحدہ مجلس عمل متحد ہے،، اس سلسلے میں افواہیں حقائق کے برعکس ہیں،الیکشن کمیشن ناکام ہوچکا ہے،،نئے انتخابات کا میکنزم خود تلاش کریں گے،،ادارے بھی اپنے کردار اور بیان کو واضح کریں،مولانا فضل الرحمان نے کہا،کہ کارکن ملک بھر میں احتجاج جاری رکھیں،،جلد ہی بڑے احتجاج کی کال دیں گے،