فریال تالپور کی جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی استدعا
سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی جانب سے احتساب عدالت میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی ہے جس میں استدعا کی گئی ہے کہ جسمانی ریمانڈ کی تاریخ کو بڑھایا جائے،سندھ اسمبلی کا اجلاس 5 اگست سے شروع ہو رہا ہے جوکہ اگے تک جاری رہے گا،عدالت کی جانب سے 8 اگست کو فریال تالپور کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا گیا تھا، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پیشی کیلئے 8 اگست کے بعد کی تاریخ دے۔عدالت نے درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر تے ہوئے (آج) جمعرات کو درخواست پر پیراوائز کمنٹس جمع کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔