عید تعطیلات میں پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی آ ئی سی تھری سنٹر بدستور کام جاری رکھے گا

عید تعطیلات میں پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی آ ئی سی تھری سنٹر بدستور کام جاری رکھے گا چھٹیوں میں بھی پولیس انوسٹی گیشن آفیسرز ویڈیو شہادت کا حصول کرسکیں گے عید تعطیلات میں ای چالاننگ کا عمل بھی جاری رہے گا۔ترجمان پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی 31جولائی۔۔: پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی نے عید تعطیلات کے حوالے سے آئی سی تھری سنٹر کی ورکنگ بارے اوقات کا ر جاری کردئیے تفصیلات کے مطابق عید تعطیلات میں آ ئی سی تھری سنٹر بدستور کام جاری رکھے گا۔پولیس انوسٹی گیشن آفیسرز ویڈیو شہادت کے حصول کے لیے ایس اوپیزکے مطابق چھٹیوں میں بھی ویڈیو حاصل کرسکیں گے جبکہ ویڈیو حصول کے لیے صبح 9سے 5بجے تک سنٹر کھلا رہے گا۔ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق ایمرجنسی کی صورت میں 24گھنٹے ویڈیو دیکھی جاسکتی ہے۔کیمروں کی مدد سے شہر بھر میں آپریشن اینڈ مانیٹرنگ کا عمل 24گھنٹے جاری رہے گا۔ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ عید تعطیلات میں ای چالاننگ کا عمل بھی جاری رہے گاجبکہ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔