وزیراعظم فیملی کے ہمراہ عید الاضحٰی منانے پُر فضا سیاحتی مقام نتھیاگلی پہنچ گئے
وزیراعظم پاکستان عمران خان فیملی کے ہمراہ عید الاضحٰی منانے پُر فضا سیاحتی مقام نتھیاگلی پہنچ گئے، عمران خان تین روز تک نتھیا گلی میں قیام کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان ایبٹ آباد کے پُر فضا سیاحتی مقام نتھیاگلی پہنچ گئے، موسم کی خرابی کے باعث وزیراعظم ہیلی کاپٹر کے بجائے بذریعہ مری روڈ نتھیاگلی پہنچے۔ وزیراعظم نے نتھیاگلی کے دورہ کے دوران پروٹوکول بھی انتہائی کم رکھا، عمران خان تین روز تک نتھیا گلی میں قیام کریں گے اور فیملی کے ہمراہ عید الاضحٰی منائیں گے جبکہ نمازِعید کے ساتھ قربانی بھی وہی کریں گے۔