ترکی کے جنگلوں میں لگی آگے بے قابو ,ہزاروں جانور جھلس کر مر گئے

انقرہ :ترکی کے جنوبی علاقوں کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو گئی ،آگ اس قدر شدت اختیار کر چکی ہے کہ جنگل میں سے آگ سے جھلسے جانور بھاگتے نظر آ رہے ہیں ،اب تک آگ کی وجہ سے 4 افراد جاں بحق اور 180 سے زائد افراد زخمی ہو چکے ہیں ۔