کورونا کے وار جاری مزید 86جاں بحق : کیسز مثبت آنے کی شرح بڑھ کر 7 اعشاریہ سات نوفیصد تک پہنچ گئی

ملک میں کورونا وائرس کےپھیلاو میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ کیسز مثبت آنے کی شرح بڑھ کر 7 اعشاریہ سات نوفیصد تک پہنچ گئی ہے۔ کورونا وائرس کے مزید چار ہزار 537نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔پچھلے 24گھنٹوں میں مزید 86افراد جان کی بازی ہارگئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 23 ہزار293ہوگئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس کے 58ہزار203ٹیسٹ کئے گئے۔