سعودی عرب: ویکسی نیشن مکمل کرنیوالے سیاحوں کو ملک میں داخلے کی اجازت
ریاض: سعودی عرب نے ویکسی نیشن مکمل کرنے والے سیاحوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دے دی۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے 17 ماہ کی بندش کے بعد ملک میں سیاحوں کے لیے دروازے کھول دیے ہیں جس کے تحت کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لینے والے مکمل ویکسین شدہ سیاحوں کو یکم اگست سے ملک میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔سعودی وزارت سیاحت کا کہنا ہےکہ یکم اگست سے نافذ پالیسی پر پورا اترنے والوں کو ملک میں داخلے کی اجازت دی جارہی ہے جس کے لیے کورنا ویکسین کی مکمل خوراکیں لینے والے افراد کو صرف ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا جس کے بعد انہیں کسی قرنطینہ کی ضرورت نہیں ہوگی۔