بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ, 549اموات , 44ہزار673نئےکیسز رپورٹ
بھارت میں صحت کی ناقص سہولتوں اور مودی حکومت کی سنگین لاپرواہی کے نتیجے میں کورونا وائرس کے کيسز ميں ايک مرتبہ پھر ریکارڈ اضافہ ہو رہا ہے۔
گزشتہ چوبيس گھنٹوں کے دوران 44 ہزار673نئے کيسز سامنے آئے ہیں ، جو پچھلے تين ہفتوں کے دوران ايک ہی دن ميں سامنے آنے والے نئے کيسز کی سب سے زيادہ تعداد ہے۔ متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ15لاکھ71ہزارسےتجاوزکرگئی ہے۔مزید549اموات کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعدادچار لاکھ23ہزار244سے ہو گئی ہے۔روس میں گذشتہ چوبیس گھنٹے کےدوران23 ہزار564 نئے کیسز اور مزید794 اموات کے باوجود حکام نےماسکو میں عوامی مقامات اور دکانوں پر دستانے پہننے کو ختم کردیا ہے۔ماسکو کے میئر سرگئی سوبیانین نے کہا کہ شہر میں کیسز میں نمایاں کمی کے بعد حالیہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ماسکو شہر میں زیادہ لوگوں نے ویکسی نیشن کرا لی ہے،اسلئےدکانوں ، پبلک ٹرانسپورٹ اور دیگر عوامی مقامات پر دستانے پہننے کی ضرورت کو اب ختم کیا جاسکتا ہے،تاہم ماسک کے استعمال کی پابندی برقرار ہے۔