کراچی میں کورونا وائرس میں مبتلا ایک اور ڈاکٹر جاں بحق

کورونا وائرس میں مبتلا ایک اور ڈاکٹر جاں بحق ہوگئے۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر قیصر سجاد نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آرتھوپیڈک ڈاکٹر جاوید احمد کورونا وائرس سے شدید متاثر تھے، کچھ سال قبل ڈاکٹر رتھ فائوسول ہسپتال میں آرتھوپیڈک او پی ڈی سے ریٹائر ہوئے تھے۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر قیصر سجاد نے ڈاکٹر جاوید احمد کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور ان کی مغفرت کیلئے دعائوں کی اپیل کی ،سندھ بھر میں اب تک 70 ڈاکٹرز و طبی عملہ جبکہ ملک بھر میں 210 کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوچکے ہیں۔