امیر المومنین حضرت سیدنا عمر فاروقؓ کا یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے
امیر المومنین حضرت سیدنا عمر فاروقؓ کا یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔ مراد رسولؐ، خلیفہ دوئم اور امیر المومنین حضرت سیدنا عمر فاروقؓ کا یوم شہادت آج (اتوار کو) عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے، اس دن کی مناسبت سے ملک بھر میں مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام کانفرنسز، مذاکرے، سیمینارز اور ریلیوں کا انعقاد ہوگاجس میں علما شہادت خلیفہ دوئم حضرت سید نا عمر فاروقؓ پر روشنی ڈالیں گے۔