اسرائیلی افواج نے فلسطینیوں کے متعدد مکانات مسمار کرنے کے نوٹس جاری کردیئے۔

قابض اسرائیلی افواج نے نابلس میں فلسطینیوں کے متعدد مکانات مسمار کرنے کے نوٹس جاری کردیئے جبکہ نابلس کے جنوب میں بلڈوزر کے ذریعے زمینیں کھود ڈالیں ۔قابض فوج نے نابلس کے شمال مشرق میں واقع گائوں فروش بیت درجن کے رہائشیوں کو مسماری کے 10 نوٹس بھیجے جن میں آباد مکانات کے لیے آٹھ اور دو زرعی ٹینکوں کو مسمار کرنے کے نوٹس شامل ہیں۔قابض فورسز نے گذشتہ جمعرات کو دیہاتیوں کو تین نوٹس دیئے جس سے صرف چار دنوں میں نوٹسز کی تعداد تیرہ ہوگئی۔آباد کاروں نے نابلس کے جنوب میں عقربا اور مجدل بن فدیل کے قصبوں کے درمیان زاویہ کے علاقے میں زمینیں کھود ڈالیں۔یہ زمینیں وقتا فوقتا بلڈوزنگ کی کارروائیوں کا سامنا کرتی ہیں۔ آباد کار ان پر قبضہ کرنے کی کوشش میں درخت لگانے کی کوشش کرتے ہیں۔سلفیت میں قابض فورسز نے سلفیت میں دیر بلوت قصبے کے شمال مغرب میں کمروں اور زرعی سڑکوں پر کام اور تعمیرات روکنے کے لیے پانچ نوٹس بھیجے۔