سکھرپولیس کا چھاپہ ،چوری کی گئی درجنوں موٹرسائیکل برآمد

سکھر پولیس نے سائٹ ایریا کے قریب ایک گودام پرچھاپہ مارکرچوری کی گئی درجنوں ں موٹرسائیکل برآمد کرلیں۔ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک کے مطابق موٹر سائیکل چھین کر فرار ہونے والے ملزم کا پیچھا کرنے پر مقامی افراد کو گودام کا پتا چلا، مقامی افراد کے پہنچنے پر ملزمان گودام سے فرار ہوگئے۔ایس ایس پی نے بتایا کہ کارروائی کے دوران 100 سے زائد چوری کی گئی موٹرسائیکلیں برآمد کی گئیں ، برآمد ہونے والی موٹر سائیکلیں تحویل میں لے کرکارروائی شروع کردی گئی جبکہ چھاپے کے دوران ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔