سیکڑوں کلو چرس افغانستان سے کراچی سمگل کرنے کی کوشش ناکام

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کوئٹہ میں کارروائی کرکے افغانستان سے سیکڑوں کلو چرس کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق 2 کارروائیوں میں مجموعی طور پر 1565 کلو منشیات برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بلوچستان میں کارروائی کے دوران کوئٹہ کے علاقے یارو کے قریب کپاس کے کنٹینر سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی گئی۔کنٹینر سے برآمد ہونیو الی 1550 کلوگرام چرس کپاس کی گانٹھوں میں چھپائی گئی تھی، جسے ملزمان افغانستان سے براستہ چمن کراچی اسمگل کر رہے تھے۔ اس دوران چمن کے رہائشی 2 ملزمان موقع پر گرفتار کرلئے گئے۔دوسری جانب خیبر کے علاقے جروبی زخا خیل میں سمگلنگ کی غرض سے چھپائی گئی 15 کلو چرس برآمد کرلی گئی ۔اے این ا یف نے ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات شروع کردیں۔