چین نے مشکل وقت میں بھرپور ساتھ دیا جسے فراموش نہیں کریں گے: وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں، دوسرے مرحلے میں سپیشل اکنامک زونز کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے، سی پیک کا دوسرا مرحلہ نہ صرف پاکستان بلکہ خطے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ سی پیک کی 10 سالہ تقریبات میں شرکت پر چین کے نائب وزیر اعظم کا شکر گزار ہوں، باجوڑ سانحہ کے باعث سی پیک کی تقریبات کو سادگی سے منا رہے ہیں، دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا، آج کا دن دونوں کیلئے ایک یادگار دن ہے، چین اور پاکستان آئرن برادر ہیں، چین نے ترقی کا سفر ہمت اور لگن سے طے کیا۔