خیبرپختونخوا: سیاسی وابستگی رکھنے والے نگران وزراء اور مشیروں کو ہٹانے کی ہدایت

الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا کے متعدد وزراء، معاونین اور مشیروں کو ہٹانے کی ہدایت جاری کر دی۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد اعظم خان کو خط لکھا ہے جس میں نگران وزراء، مشیران اور معاونین خصوصی کی جانب سے صوبے کے سیاسی امور میں مداخلت کا نوٹس لیتے ہوئے ان کو ہٹانے کی ہدایت کی ہے۔