سیف سٹی میں پاکستان کا پہلا ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی قائم کر دیا گیا

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں پاکستان کا پہلا ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی قائم کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ورچوئل چائلڈ سنٹر لاہور سمیت پنجاب بھر سے گمشدہ اور ملنے والے بچوں کے کیسز میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔وزیرا علی پنجاب مریم نواز شریف نے 25 جولائی کو سیف سٹی میں قائم کردہ ورچوئل چائلڈ سنٹر کا افتتاح کیا تھا۔ ورچوئل چائلڈ سنٹر میں 5 روز میں 600 سے زائد شکایات موصول ہو چکیں ہیں۔چائلڈ سیفٹی سنٹر نے بچوں سے متعلقہ 100 سے زائد ایف آئی آر درج کروا دیں۔ترجمان سیف سٹی کا کہنا تھا کہ گمشدہ اورملنے والے،لاوارث، گھر سے بھاگے،زیادتی کا شکار بچوں و دیگر شکایت پر فوری پولیس کی مدد کو یقینی بنایا جاتا ہے۔ورچوئل چائلڈ سیفٹی سنٹر 15 کال، پنجاب پولیس پاکستان ایپ،چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور چیٹ کے ذریعے شکایت درج کر رہا ہے۔پنجاب بھر سے گمشدہ یا ملنے والے بچوں کی پولیس رپورٹ،میرا پیارا ایپ اور 15 کال کے ذریعے موصول ہونے والی معلومات کا ڈیٹا بھی جمع کیا جا رہا ہے۔سیف سٹی ورچوئل سنٹر فار چائلڈ میں بچوں سے متعلقہ شکایت پر فوری کیسز بنائے جاتے ہیں ۔گمشدہ یا ملنے والے بچوں کو ورثاء سے ملوانے کے لیے سیف سٹی ورچوئل سنٹر فار چائلڈ برج کا کردار ادا کررہا ہے۔ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔