خیبرپختونخوا میں پھنسے سیاحوں کیلیے مفت سہولیات کا اعلان

مانسہرہ: مشیر سیاحت زاہدچن زیب نے لینڈسلائیڈنگ کے باعث ناران میں پھنسے سیاحوں کیلئے احسن اقدام کیا ہے۔ انہوں نے ناران اور بٹہ کنڈی میں موجود ٹورازم اتھارٹی کے ریسٹ ہاؤسز سیاحوں کیلئے کھولنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سیاحوں کو مفت ہر قسم کی سہولیت فراہم کریں گے۔ مشیرسیاحت زاہدچن زیب نے کہا کہ سیاحوں کی حفاظت کیلئے ٹورازم پولیس اور اتھارٹی کا اسٹاف موجود ہے بارشوں سے تباہ ہونے والے مہانڈری پل کو جلد بحال کر دیا جائے گا، مہانڈری کے مقام پر عارضی راستہ بنانے کا کام شروع، کر دیا گیا ہے اور 24گھنٹے میں راستہ تیار ہو جائے گا۔ زاہدچن کا کہنا تھا کہ ہوٹل ایسوسی ایشن کے مشکور ہیں جنہوں نے پھنسے ہوئے سیاحوں کو مفت رہائش دی،ز 100سے زائد سیاحوں کو بحفاظت پولیس نگرانی میں براستہ گلگت گھروں کو رونہ کیا ہے۔ ناران میں پھنسے سیاح 03469343426 اور 03409368792 پر رہائش کیلئے رابطہ کر سکتے ہیں۔ سیاح مدد کیلئے محکمہ سیاحت کی ہیلپ لائن 1422 پر بھی رابطہ کرسکتےہیں۔