بیرون ملک سے ڈیجیٹل آرڈر کی گئی اشیا ء وخدمات پر عائد 5فیصد ٹیکس ختم

Jul 31, 2025 | 14:24

بیرون ملک سے ڈیجیٹل آرڈر کی گئی اشیا ء وخدمات پر عائد 5فیصد ٹیکس ختم کرکے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ایف بی آر نے ڈیجیٹل ٹیکس سے 40 ارب روپے آمدن کا تخمینہ لگایا تھا،اقدام سے گوگل اور ٹیمو سمیت امریکی اور چینی ہائی ٹیک کمپنیوں کو فائدہ ہوگا۔ایف بی آر کا کہنا ہے کہ ٹیکس چھوٹ کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہوگا،غیرملکی ڈیجیٹل مصنوعات پر عائد ٹیکس کابینہ کی منظوری سے واپس لیا،بیرون ملک سے ڈیجیٹل طورپرآرڈرکی گئی اشیا ء اورخدمات پر اب ٹیکس نہیں ہوگا،امریکی چیمبر آف کامرس نے ڈیجیٹل پروسیڈز ٹیکس پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

مزیدخبریں