پاکستان اور امریکا کے درمیان تاریخی تجارتی معاہدے،  وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی کاوشوں کی بدولت ہے۔شعبہ خواتین ونگ مسلم لیگ ن سعودیہ

Jul 31, 2025 | 15:36

مدینہ منورہ !!( نمائندہ نوائے وقت) پاکستان کا سفارتی اور تجارتی کامیابیوں کاسفر جاری ہے۔ مسلم لیگ ن شعبہ خواتین ونگ  سعودی عرب کا اظہار اعتماد ،صدر ڈاکٹر کنول انیس اور ڈپٹی وویمن ہیڈ ماریہ صدیقی کا مشترکہ بیان دیتےہوئے نیا عظم اور نیا سفر  مسلم لیگ ن کی حکومت کے سنگ پاکستان سے  امریکی ٹریڈ ہوگئی۔ امریکہ کی طرف سے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد جو یکم۔اگست سے لاگو ہوگا، عدم ادائیگی پر مزید جرمانہ بھی ہوگا  جبکہ  امریکہ نے بھارت میں 7 قائم کمپینوں پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ امریکی صدر  ٹرمپ نے پاکستانی  اور امریکن پیٹرولیم  کمپنیوں کو مزیدتیل کی پیداوار کے لئے کھدائی کریں گی اور تیل ایکسپورٹ کریں گی۔ یہ سب کچھ  سفارتی اور تجارتی کامیابیوں کے سبب مضبوط دفاع کے ساتھ  اعتماد اور خطے میں طاقتور دفاعی قوت کے طور لوہا منواے گا۔حکومت پاکستان  کو کامیاب تجارتی اور سفارتی کامیابیوں وزیر اعظم شہباز شریف و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اتحادی حکومت کی کابینہ اور سفارتکاروں کو بھی جاتا ہے  جو ملکر وطن عزیز کی صف بلندی کے لئے سرگرم عمل ہیں۔

مزیدخبریں