صدر آصف علی زرداری نے کراچی میں کشیدہ صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے بلاول ہاؤس کراچی میں اتوار اور پیر کو خصوصی اجلاس طلب کرلیا۔
صدر آصف علی زرداری نے وطن واپسی پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی اور کراچی میں جاری حالیہ کشیدگی کی لہر پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نے صدر کو کراچی میں امن و امان کے قیام کے سلسلے میں کی جانے والی پیشرفت سے آگاہ کیا۔ صدر زرداری نے کراچی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور امن وامان کے حوالے سے بلاول ہاؤس کراچی میں اتوار اور پیر کو اہم اجلاس طلب کرلیا۔ صدر زرداری نے وفاقی وزیرداخلہ رحمن ملک کو بھی کل کراچی طلب کر لیا ہے جوکہ بلاول ہاؤس میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کرینگے۔