محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم خشک رہے گا۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ ترعلاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے تاہم آج شام یا رات سرگودھا ڈویژن، راولپنڈی، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند ایک مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ صوبہ سندھ اور صوبہ بلوچستان کے اکثر علاقوں میں گرم رہے گا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقے گرد آلود ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہا جبکہ سب سے زیادہ گرمی لسبیلہ میں پڑی جہاں درجہ حرارت تینتالیس ڈگری تک پہنچ گیا اس کےعلاوہ سبی، نوابشاہ، موہنجودڑو، حیدرآباد، چھور اور مٹھی میں بیالیس، کراچی اڑتیس، اسلام آباد تینتیس، لاہور پینتیس، مظفرآباد اور پشاور چونتیس، ملتان سینتیس، کوئٹہ اٹھائییس، گلگت ستائییس، فیصل آباد چھتیس اور مری میں تئیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔