شریف برادران پہلے پاؤں اورپھرگلےپڑتےہیں۔لیگی قیادت یادرکھے پی پی کارکن بھی گھسیٹنا جانتےہیں۔ امتیاز صفدر وڑائچ
لاھورمیںپیپلزپارٹی کی کارکن عزیزہ بیگم کی عیادت اور پارٹی کی طرف سےدولاکھ روپےامداددینےکےبعدمیڈیاسےبات چیت کرتےہوئےامتیازصفدروڑائچ نےکہاکہ شریف برادران پہلےاٹک جیل سےرہائی کےلیےپرویزمشرف اورپھرمیثاق جمہوریت کےلیےبےنظیربھٹو شہید کےپیروں میں گرےمگرجونہی انہیں پنجاب میں حکومت ملی انہوں نے پی پی قیادت کےگلےپڑناشروع کردیا۔ انہوں نےکہاکہ شہبازشریف انیس سواٹھاسی کی سیاست کررہےتاہم صدرآصف زرداری مفاہمت کی سیاست چاہتے ہیں اس لیےوہ شہبازشریف کےمنہ نہیں لگناچاہتے۔ امتیازصفدروڑائٓچ کاکہناتھاکہ صدرمملکت شہبازشریف کی وفاق کےخلاف جاری سرگرمیوں پرقانونی کارروائی کرسکتےہیں۔ انہوں نےکہاکہ لیگی کارکن دفعہ ایک سوچوالیس کی خلاف ورزی کریں تومقدمات واپس جبکہ کوئی اورجماعت کرےتوان کےخلاف مقدمات درج کیے جاتےہیں۔ پاکستان میں جتنی بھی بجلی پیداہوئی وہ پیپلزپارٹی کی دورحکومت میں ہوئی،اگر کسی اورنےتوانائی کےمسئلے پرتوجہ دی ہےتودعوے سے پہلے اسےثابت کرے۔