پہاڑوں اور غاروں میں موجود لوگ اپنا ایجنڈا لیکر عوام کے سامنے آئِیں۔ بابر اعوان
اسلام آباد میں شیخ الہند سیمینار سے خطاب کرتے ہوئَے انہوں نے کہا کہ ملک میں مذہبی تعلیم کوعام ہوناچاہیے جبکہ امیراورغریب کی تقسیم کا خاتمہ بھی ضروری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اور مذہبی جماعتیں تقسیم کا شکارہیں۔ بابر اعوان نے مزید کہا کہ حریت کا مطلب ذہن کی آزادی ہے جبکہ اکابرکسی ایک جماعت کا نہیں بلکہ سب کا مشترکہ اثاثہ ہوتے ہیں۔ بابر اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو امریکہ کی غلامی چھوڑ کر اسلام کا غلام بننا ہوگا۔