روس نے بھی کئی ملکوں کے سفارت کاروں کو ملک سے نکلنے کا حکم دے دیا
برطانیہ اور یورپی اتحادیوں کی طرف سے روسی سفیروں کی بیدخلی کے ردعمل کے طور پر روس نے بھی 24 ملکوں کے ڈیڑھ سو سفارت کاروں کو ملک سے نکلنے کا حکم دے دیا۔
جرمنی ، فرانس، کینیڈا ، آسٹریلیا، اٹلی اور سوئیڈن سمیت دیگر ممالک کے سفیروں کو تعداد کم کرنے کی ہدایت کردی گئی۔
امریکا نے سینٹ پیٹرس برگ میں اپنا قونصل خانہ خالی کردیا ، جبکہ امریکا سے روس کے سفارتی عملے کا انخلا شروع ہوگیا۔ادھرماسکو نے لندن میں روسی طیارے کی تلاشی پر احتجاج کرتے ہوئے اسے اشتعال انگیزی اقدام قرار دیا ہے