لاہور کی نجی آرٹ گیلری میں دو روزہ تصویری نمائش ہوئی
بادشاہی مسجد کی بات کی جائے یا لاہور کی بارہ دری کے خوبصورت مناظر کی، معروف درسگاہوں کو کینوس پر اتارا گیا ہے تو اندرون شہر لاہور کی گلیاں بھی دلکشی میں اپنی مثال آپ ہیں یہ مناظر ہیں لاہور کی نجی آرٹ گیلری کے جہاں پن آرٹ کے ذریعے آرٹسٹ نے اپنی سوچ کو منفرد انداز میں پیش کیا ہے
تاریخی مقامات کی منظر کشی کرتی یہ نمائش لوگوں کی خاص توجہ کا مرکز بنی رہی ،، شہریوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کی نمائشوں کا انعقاد آرٹسٹ کی حوصلہ افزائی کا ایک بہترین ذریعہ ہے نمائش میں موجود بیشتر افراد ان حسین مناظر کو کیمرے کی آنکھ میں قید کرتے نظر آئے