دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح تحریک انصاف نے بھی الیکشن کی تیاریاں تیزکردیں
عام انتخابات کی آمد آمد ہے۔ سیاسی جماعتوں نے اپنی انتخابی مہم تیز کر دی ہے ۔ جہاں تحریک انصاف کی رکنیت سازی مہم عروج پر ہے وہیں جنرل الیکشن کے پیش نظر فاٹا کے امیدواروں میں ٹکٹوں کی تقسیم کے لئے فاٹا پارلیمانی بورڈ بھی تشکیل دے دیا گیا ہے ۔
فاٹا میں ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے 10 رکنی بینچ تشکیل دیا گیا۔ فاٹا پارلیمانی بورڈ کے قیام کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔ عمران خان بورڈ کے چیئرمین ، شاہ محمود قریشی وائس چئیرمین ہیں۔ نوٹیفیکشن کے مطابق بورڈ میں پرویز خٹک، اسد عمر ،ایوب آفریدی بھی شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق فاٹا میں امیدواروں کو جلد ٹکٹ جاری کرنے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔