سورج کی تپش نے سارے ملک کا موسم گرما دیا۔
ملک بھرمیں درجہ حرارت بڑھنے سےگرمی کی شدت میں اضافہ ہونےلگا ہے، میدانی علاقوں میں پارہ آسمان کو چھونےلگا ہے، جبکہ وسطی اور جنوبی علاقے بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، شہر اقتدار پارہ میں پینتیس، تربت میں تینتالیس، ڈی آئی خان میں چالیس،لاہور میں اڑتیس،ملتان اور کراچی میں انتالیس جبکہ حیدر آباد اور سکھر میں چوالیس تک پہنچ گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی اور وسطی علاقوں میں گرم رہےگا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور جنوبی علاقوں میں گرم رہا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیرآباد میں چھیالیس،روہڑی،موہنجودڑو،چھور،جیکب آباد میں پینتالیس،حیدرآباد، دادو، لاڑکانہ،تربت،مٹھی،سکھر میں چوالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔