برطانیہ نے روس کو اپنے لیے خطرہ قرار دے دیا۔
حکومت برطانیہ نے روس کو اپنے ملک کی قومی سلامتی کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔برطانوی وزیر اعظم تھریسا مئے نے 2018 کی قومی سلامتی کی پالیسی میں روس پر برطانیہ میں زہریلی گیس استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ اس دستاویز میں روس پر توسیع پسندی کا بھی الزام لگایا گیا ہے۔قومی سلامتی کی اس دستاویز میں شمالی کوریا اور ایران کے خلاف بھی موقف اختیار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ روسی نثراد ایجنٹ سرگئی اسکریپال اور اس کی بیٹی کو گزشتہ ماہ لندن میں زہر دے دیا گیا تھا۔ روس نے اس واقعے میں کسی بھی قسم کے کردار کو مسترد کر دیا ہے۔ تاہم اس مسئلے پر روس اور مغرب کے تعلقات میں کافی کشیدگی پیدا ہو گئی ہے۔