پاکستان ویسٹ انڈیز کو تین صفر سے شکست دیکر ایک سو تیس پوائنس پر پہنچ جائے گا،
پاکستان 126 پوائنٹس کیساتھ سرفہرست اورویسٹ انڈین ٹیم 115 پوائنٹس کے ہمراہ پانچویں نمبر پر موجود ہے۔ آسٹریلیا پاکستان کے مساوی 126 پوائنٹس لے کردوسرے نمبر پر ہے،،،، کیریبیئن ٹیم سے سیریزمیں 3-0 سے کامیابی پاکستان کو آسٹریلیا پر 4 پوائنٹس کی واضح سبقت دلا دے گی،، 2-1 کے مارجن سے کامیابی پرپاکستان کی پوزیشن اورپوائنٹس میں کوئی فرق نہیں آئے گا۔ویسٹ انڈیز کی 2-1 سے فتح پر گرین شرٹس کے پوائنٹس کم ہوکر123 اورحریف کے بڑھ کر 119 ہوجائیں گے،مہمان ٹیم نے اگر سیریز کے تینوں میچز اپنے نام کرلیے تو پھر وہ پاکستان سے آگے نکل جائے گی، اس صورت میں مہمان ٹیم کے پوائنٹس بڑھ کر 122 اور پاکستان کے 120 رہ جائیں گے۔ اس وقت بھارت 124 پوائنٹس کے ہمراہ تیسرے،نیوزی لینڈ 116 پوائنٹس جوڑ کر چوتھی پوزیشن پر فائز ہے۔