گزشتہ سال کے دوران نیشنل بنک آف پاکستان کو22.75ارب روپے کابعدازٹیکس آمدنی حاصل ہوئی۔ یہ بات بنک کے 69ویں سالانہ جنرل اجلاس میں کہی گئی ہے۔بنک کے مطابق بنک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ریکارڈ آّمدنی حاصل ہوئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ اس عرصہ کے دوران فی حصص آمدنی میں 10.82روپے ریکارڈ کی گئی جو سال 2016کے مقابلے میں زیادہ ہے۔ سال 2016 میں بنک کی فی حصص آمدنی 10.69روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔
نیشنل بنک کو22.75ارب روپے کی بعدازٹیکس آمدنی
Mar 31, 2018 | 11:58