ترکی: پاکستان، افغانستان اور ایران کے تارکین وطن کی بس کو حادثہ، 17افراد جاںبحق ،36زخمی
پاکستان، افغانستان اور ایران کے تارکین وطنوں سے بھری ایک بس کو ترکی میں حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق اور36زخمی ہوگئے۔ترکی کی سرکاری نیوز ایجنسی انادولو کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ ترکی کہ صوبہ اغدیر میں پیش آیا جس کے دوران بس ایک گھمبے سے ٹکراگئی جس کے نتیجے میں ڈرائیور بس پر سے قابو کھو بیٹھا۔بس میں صرف 14 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش تھی تاہم اس میں 50 سے زائد افراد سوار تھے۔اطلاعات ہیں کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں پاکستانی، افغان ایرانی تارکین وطن شامل ہیں۔رپورٹ کے مطابق اس بس کے پیچھے تارکین وطن کا ایک ٹرک آرہا تھا جو بس سے گرنے والے کچھ افراد سے ٹکرا گیا۔حکام نے دوسرے ٹرک میں موجود ڈرائیور سمیت 13 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔