گرم موسم شروع ہوتے ہی برف کا ٹھنڈا ٹھارگولا ننھے شہریوں کی پسندبن گیا ہے
مارچ کے اختتام پرہی ملک بھرمیں گرمی کی لہرکا آغازہوچکا ہے ،شہراقتدارمیں بھی سورج کے تیوردیکھتے برف سے بنا اورمختلف رنگوں سے سجا ٹھنڈا ٹھارگولاجسے آئس کینڈی بھی کہا جاتا ہے بچوں کے دل کو خوب بھا گیا ہے،،،شہراسلام آباد کے پررونق علاقوں میں لگے گولے کے سٹالز ننھے شہریوں کی بھرپوردلچسپی کا مرکزبنے ہوئے ہیں،،،بچوں کا کہنا ہے کہ وہ فرصت ملتے ہی ان سٹالزکا رخ کرتے ہیں اوراپنے پسندیدہ ذائقے کا گولا تیارکرواتے اوربڑے شوق سے کھاتے ہیں۔۔
دورجدید میں جہاں آئس کریم اورقلفی فالودہ کی ورائٹی میں کافی اضافہ ہوا ہے وہیں گولے کی مقبولیت اورپسندیدگی میں بالکل کمی نہیں آئی،،،موسم گرما کا آغازہوتے ہی شہرمیں گولا فروخت کرتے سٹالزسج جاتے ہیں جہاں نہایت محنت اورمراحل کے بعد رنگ برنگا فرحت بخش یہ برف کا گولامکمل ہوتا ہے،سٹالزہولڈرکا کہنا ہے کہ آئس کینڈی کی تیاری میں وہ کوالٹی اورصفائی کا خاص خیال رکھتے ہیں۔ننھے شہریوں کوجہاں خوش ذائقہ گولا کھانے کا انتظاررہتا ہے وہیں یاردوستوں کے ساتھ اس آئس کینڈی کے مزے لیتے ان کی خوشی دوبالا ہوجاتی ہے۔