ضمیر بیچنے والے کبھی عوام کے نمائندے نہیں ہوسکتے، دعوے سے کہتا ہوں مسلم لیگ نون نے سینیٹ انتخابات میں کسی ایم پی اے کو نہیں خریدا، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی
ڈیرہ غازی خان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ سب نے کوشش کی کہ مسلم لیگ ن کام نہ کرسکے، سیاست کے فیصلے پولنگ اسٹیشنوں میں ہوتےہیں عدالتوں میں نہیں، یہ فیصلے عوام پر چھوڑ دیں، عوام کا فیصلہ غلط نہیں ہوتا، عدالت کے بہت سے فیصلے عوام قبول نہیں کرتی، خدمت کرنے والوں کو عدالتوں میں گھسیٹا جارہا ہے، روایت بن گئی ہے جوملک کیلیے کام کرے اسے عدالت میں گھسیٹیں,ان کا کہنا تھا کہ جو زرداری نے پاکستان کے ساتھ کیا وہ سب کے سامنے ہے، سیاست جیبیں بھرنے والوں کے حوالے کر دی تو ملک ترقی نہیں کرے گا، ہم نے کبھی کسی کے بارے میں غلط الفاظ استعمال نہیں کئے، 15سال کی خرابیاں 5 سال میں دور نہیں ہوتیں، کبھی دھرنے ہوئے کبھی عدالتوں میں گھسیٹا گیا، حکومت کوہٹایا گیا,وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ کیا ہمارے سینیٹرز وہ لوگ ہونے چاہیے جوپیسے دے کرسینیٹ میں آئیں؟ جس ایوان کی بنیاد کرپشن پرہو، کیا وہ ایوان پاکستان کے مفاد کیلئےکام کرسکتا ہے؟ دعوے سے کہتا ہوں مسلم لیگ ن نے سینیٹ الیکشن میں ایک پیسہ بھی خرچ نہیں کیا، چیئرمین سینیٹ حلفیہ بتائیں کہ انہوں نے کسی سینیٹر کو نہیں خریدا، سینیٹ معاملے پر آخری دم تک مداخلت کرتارہوں گا,شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جس ملک میں سیاسی استحکام نہیں ہوگا اور سیاستدانوں کی عزت نہیں ہوگی، وہ ملک ترقی نہیں کرسکتا