انکوائری افسران بلاخوف وخطر کام کریں۔ کسی کو رعایت دیئے بغیر کرپشن سکینڈل کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائی جائیں,چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال
وفاقی و صوبائی وزرا اور بیوروکریٹس کیخلاف کرپشن کی تحقیقات پراثر انداز ہونے کے معاملے میں اہم انکشافات پر چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے نوٹس لے لیا ہے۔ اس معاملے پر ڈی جی آپریشن نے غیرمعمولی خط جاری کردیا ہے۔ خط کے متن کے مطابق نیب ہیڈ کوارٹرز اور ریجنز کے افسران نے کرپشن کی تحقیقات میں غیرقانونی مداخلت کی ہے۔ افسران نے حکومتی شخصیات اور منظور نظر بیوروکریٹس کیخلاف تحقیقات میں غیر قانونی مداخلت کی۔ تحقیقات پر اثرانداز اور مداخلت کرنے والے افسران کیخلاف نیب قانون کے تحت کارروائی ہوگی۔ نیب حکام کے مطابق افسران کی گرفتاری اور تحقیقات کو ڈی ٹریک کرنے کی مذموم کوشش کی گئی۔ چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے تمام افسران کو ہدایت نامہ پر سختی سے عملدرآمد کا پابند کر دیا ہے۔ چیئرمین نیب کا کہنا ہے کہ انکوائری افسران بلاخوف وخطر اور کسی کو رعایت دیئے بغیر کرپشن سکینڈل کی تحقیقات منطقی انجام تک پہنچائیں