خواجہ اظہارالحسن ٹریفک حادثے میں زخمی
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماخواجہ اظہارالحسن آج صبح سویرے سپرہائی وے پرٹول پلازہ کے قریب ٹریفک کے حادثے میں زخمی ہوگئے.
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنماخواجہ اظہارالحسن آج (اتوار) صبح سویرے سپرہائی وے پرٹول پلازہ کے قریب ٹریفک کے حادثے میں زخمی ہوگئے۔
ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری کے مطابق خواجہ اظہارالحسن کے سرپرچوٹیں آئی ہیں جبکہ اُن کامحافظ شدیدزخمی ہوگیاہے۔انہیں ہسپتال منتقل کردیاگیاہے جہاں اُنکی حالت خطرے سے باہربتائی گئی ہے