وزیراعظم کابھکرسڑک حادثے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت
وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز بھکر میں سڑک کےایک حادثے میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کااظہار کیا ہے۔ انہوں نے ایک ٹویٹر پیغام میں اسے ناقابل تلافی نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی دعائیں اور ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ بھکر میں جھنگ روڈ پرایک مسافر بس اور آٹو رکشہ کے تصادم میں سکول سے واپس آنے والی چھ طالبات اور رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا تھا۔