عازمین حج کی سہولت کیلئے ایس ایم ایس سروس،5اپیلی کیشنز متعارف
وزارت مذہبی امور نے عازمین حج کی سہولت کیلئے ایک ایس ایم ایس سروس شروع کی ہے جس کے ذریعے وہ پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کے مستند ہونے کے بارے میں تصدیق کرسکتے ہیں۔ایس ایم ایس سروس 8331 کسی بھی پرائیویٹ حج ٹور آپریٹر کے بارے میں تفصیلات فراہم کرے گی اور عازمین کو سستی حج سروس کے نام پر دھوکہ دہی سے بچائے گی۔مذہبی امور کی وزارت کے مطابق798 پرائیویٹ ٹور آپریٹرز عازمین کو فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے حجاز مقدس بھیجنے کے مجاز ہیں۔وزارت نے عازمین حج کی سہولت کیلئے پانچ ایپلی کیشنز بھی شروع کی ہیں یہ پانچ ایپلی کیشنز حج کی ادائیگی' منیٰ میں مختلف مقامات اور دیگر مناسک حج کے بارے میں رہنمائی فراہم کرتی ہیں۔عازتین حج اینڈ رائیڈ اور ایپل دونوں موبائل فونز سے یہ ایپلی کیشنز ڈائون لوڈ کرکے ان کے ذریعے رہنمائی حاصل کرسکتے ہیں۔