اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کیخلاف سازشیں کررہی ہیں،وزیر مملکت داخلہ
داخلہ امور کے وزیر مملکت شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ اسلام دشمن قوتیں مسلمانوں کیخلاف سازشیں کررہی ہیں۔ انہوں نے اسلام آباد میں نوجوان قیادت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا کہ حکومت جرات اور ثابت قدمی سے ان سازشوں کا مقابلہ کرے گی۔وزیر مملکت نے کہا کہ ہر مشکل وقت میں اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کرنا چاہیے۔