حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کی کمر توڑ دی
حکومت نے عوام پر ایک اور پٹرول بم گرا دیا ہے ، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کرکے عوام کی کمر توڑ دی ہے ۔ ہائی سپیڈ ڈیزل اور پٹرول کی قیمت میں 6,6 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 3,3 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ہے ۔ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق گزشتہ رات 12 بجے ہوا۔آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے 92 پیسے اضافے کی سفارش کی تھی مگر حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 11 روپے 17 پیسے فی لیٹر کا اضافہ تجویز کیا گیا تھا مگر وہ بھی 6 روپے مہنگا کیا گیا ہے جب کہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمت 3،3 روپے فی لیٹر اضافہ گیا ہے۔وزیراعظم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری دے دی ہے۔ جس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اپریل سے ہوگا۔واضح رہے گزشتہ ماہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافے کی سمری وزارت توانائی کو بھجوائی گئی تھی۔