لاہور، لاک ڈاون میں مہنگی اشیا بیچنے والے 19 افراد گرفتار
لاہور بھر میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈائون کے دوران مہنگی اشیا بیچنے والوں پر مقدمات درج کر کے 19افراد کو حراست میں لیا گیا ۔ایک اعلامیے میں ڈپٹی کمشنر لاہور نے بتایا کہ شہر میں 321 مقامات کی چیکنگ کی گئی، جبکہ مہنگی اشیا فروخت کرنے والوں کو ایک لاکھ 46 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے۔انہوں نے بتایا ہے کہ لاک ڈاون کی موجودہ صورتِ حال کے پیشِ نظرشہر کے 25 پوائنٹس پر آٹے کے ٹرک کھڑے کئے گئے ۔ڈی سی لاہور نے مزید بتایا کہ ان 25 پوائنٹس پر آٹے کے 18250 بیگز بھیجے گئے تھے جن میں 15744 بیگز اب تک فروخت ہو چکے ہیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں جراثیم کش اسپرے کا عمل بھی جاری ہے