ویکسین دریافت ہونے تک لڑائی جاری رہے گی: صدر حسن روحانی
ایران کے صدر حسن روحانی نے متنبہ کیا ہیکہ کورونا وائرس کی وجہ سے اٹھائے گئے اقدامات کی مدت طویل ہوسکتی ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی کابینہ کی میٹنگ سے خطاب میں روحانی کا کہنا تھا کہ ہمیں اس وقت تک وائرس کیخلاف نبردآزما رہنا پڑیگا جب تک اس کا علاج اور ویکسین دریافت نہیں ہوجاتی، کچھ صوبوں میں وبا کی شدت کم ہونا شروع ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران میں کورونا کا پہلا کیس 19 فروری کو سامنے آیا تھا جو اب تک 2900 سے زائد زندگیاں لے گیا ہے جبکہ 48 ہزار افراد میں وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے ۔ روحانی کا کہنا تھا کہ ایران نے تین روز پہلے شہروں کے درمیان آمد و رفت معطل کی، ایران میں باضابطہ طور پر فی الحال کسی لاک ڈاون کا اعلان نہیں کیا گیا ہے تاہم حکومت کی جانب سے شہریوں کو مسلسل گھروں میں رہنے کی تلقین کی جارہی ہے ۔عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جن نئے افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ان میں سابق صدر محمد خاتمی کے بھائی رضا خاتمی بھی شامل ہیں