سندھ ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن نے مستحق ممبروکلاکیلئے فنڈقائم کردیا
سندھ ہائیکورٹ بارایسوسی ایشن نے اپنے مستحق ممبروکلاکیلئے فنڈقائم کردیا۔مخیروکلانے فنڈکیلئے10لاکھ روپے جمع بھی کرادیئے۔ بار نے 50سے زائد وکلاکو10 ہزار روپے فراہم کردئے گئے۔ فنڈز سے ہائی کورٹ کی کینٹین میں کام کرنے والے تمام ویٹرزکو10ہزارفی کس امداد بھی دے دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے مستحق وکلا کی امداد کے لئے اہم اقدام اٹھایا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اپنے مستحق ممبروکلاکیلئے فنڈقائم کردیا ہے جس کے ذریعے ضرورت مند وکلا کو امداد فراہم کی جائے گی ۔اس موقع سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بیرسٹرضیامخدوم کا کہنا تھا کہ مخیر وکلا نے فنڈ کیلئے 10لاکھ جمع کرائیہیں جس سے 50سیزائد وکلاکو فی کس 10 ہزار روپے فراہم کردئیگئے۔ اس کے علاوہ ہم نے بارکی دونوں کینٹین کاایک ماہ کاکرایہ بھی معاف کردیاہے۔ ساتھ ساتھ کینٹینوں میں کام کرنے والے تمام ویٹرزکو10ہزارفی کس امداد بھی دی ہے۔ یہ اقدامات کوروناوائرس کیباعث شہر میں لاک ڈاؤن کے پیش نظر کئیگئے ہیں۔